دفتر خارجہ نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ یورینیئم پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پریورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ معاملے پر کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔