کراچی میں ہر ساتویں منٹ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات 24 گھنٹے کے دوران 149 ڈکیتیاں

مختلف وارداتوں میں شہری 62 موبائل فونز،نقدی سمیت،4 گاڑیوں اور 61 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے، پولیس


Munawar Khan January 12, 2023
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی پولیس چیف کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 149 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں 62 موبائل فونز و نقدی چھینی گئی ، 4 گاڑیوں سمیت 61 موٹر سائیکلوں کو بھی چوری کرلیا گیا۔

اسٹریٹ کرائمز کی سب سے زیادہ 46 وارداتیں ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں ، وسطی میں 41 ، کورنگی میں 21 اور غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی طرف سے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ کے مطابق149 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ضلع شرقی میں 46 ، وسطی 41 ، کورنگی 21 ، غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر اور سٹی میں 8 ، 8 اس کے علاوہ جنوبی اور کیماری میں 5 ، 5 اسٹریٹ کرائمز کیسز رپورٹ ہوئے ، اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی پولیس تھانے کی حدود میں ایک شخص سلیمان کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا۔

پولیس کے رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر ضلع وسطی کے علاقے سپرمارکیٹ کی حدود میں عظیم نامی شخص کو زخمی کیا ،اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے 5 مقابلے کیے جس میں 7 اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت گرفتار کیے گئے ، 13 اسٹریٹ کرمنلز واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

کراچی پولیس نے ضلع شرقی ، کورنگی ، غربی اور کیماری میں 4 سرچ آپریشن کیے ، مجموعی طور پر 123 ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا جس میں 30 اسٹریٹ کرمنلز ، 2 قاتل ، 20 غیر قانونی اسلحہ ، 22 منشیات فروشی اور 48 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے دن بھر میں 12 کار لفٹرز کو بھی گرفتار کیا اس کے علاوہ 18 غیر قانونی پستول ، 40 کلو چرس اور چھینے گئے 12 موبائل فونز برآمد کیے ، پولیس نے 4 مسروقہ گاڑیاں اور 26 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |