گلستان جوہر میں رواں سال ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات
لوٹے گئے مال میں ہزاروں امریکی ڈالرز، 40 تولے سونا اور 23 لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں، پولیس
کراچی میں 2023 کی سب سے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی واردات کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں قائم بنگلے میں ہوئی، جہاں 3 مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور بنگلے کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
لوٹے گئے سامان میں 23 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، 3 لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ، 2500 امریکی ڈالرز، 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 40 تولہ سونا، مساج کرنے والی مشین، دستی گھڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہ رخ کی مدعیت میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔