سدھارتھ ملہوترا کو’مشن مجنوں‘ میں مسلمان روپ دھارنے پر ٹرولنگ کا سامنا
سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی نئی فلم 'مشن مجنوں' کا ٹریلر شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان میں ایک مسلمان کا بھیس بدل کر جاسوسی کر رہا ہے۔
مشن مجنوں ایک بھارتی ایجنسی کے ایسے مشن کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ یعنی سدھارتھ ملہوترا کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔تاہم وہ ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔
Aisa hi ek Majnu hai Amandeep Singh jisne India ke sabse khatarnak mission ke liye apni jaan ki baazi laga di
Watch Mission Majnu, a spy thriller inspired by true events.
فلم میں سدھارتھ ملہوترا نے بھی روایتی بالی ووڈ فلموں کی طرح شلوار قمیض ٹوپی اور رومال پہن کر آنکھوں میں سرمہ اور گلے میں تعویز پہن کر خود کو مسلمان دکھانے کی کوشش کی ہے جس پر پاکستانی صارفین سدھارتھ کے روپ پر خوب طنز ومزاح کرتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ انڈیا والوں کو لگتا ہے کہ ہم ہر وقت یہی کپڑے پہنتے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ 'میرا ایک سوال ہے، آپ کو لگتا ہے کہ بھارتی ایجنٹ پاکستان میں آداب کہے گا اور آسانی سے چلا جائے گا؟'
ایک ٹوئٹر صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی مسکرانے کی میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'مشن مجنوں فیل ہو گیا، پاکستان نیوکلیئر ریاست بن گیا۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ 'ہماری تو اُردو کی ٹیچر بھی آداب نہیں کہتی ہیں، کیا انڈین مسلمان ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں؟'
یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا کی فلم مشن مجنوں 20 جنوری کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔