’’گھر پر گیند بہت بار آتی ہے‘‘ 100 سال پرانے کرکٹ کلب کی شکایت

جب آپ ایک کرکٹ گراؤنڈ کے سامنے گھر بنائیں گے تو گیندوں کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے، مائیکل وان


Sports Desk January 12, 2023
جب آپ ایک کرکٹ گراؤنڈ کے سامنے گھر بنائیں گے تو گیندوں کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے، مائیکل وان۔ فوٹو: اے پی

انگلینڈ کے ایک کرکٹ کلب کو ہمسایوں کی جانب سے گیندیں گھر میں آنے کی شکایت پر اپنے 100 سال پرانے ہوم گراؤنڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ڈورسٹ کے کولیس ہل کلب کی جانب سے مذکورہ گراؤنڈ پر 1920 سے کرکٹ کھیلی جارہی ہے، ہمسایوں کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ وہاں پر کرکٹ سے ان کے صحن میں بالز آتی ہیں، جس پر کلب کو نیا وینیو دیکھنا پڑرہا ہے۔


دوسری جانب بین اسٹوکس اور مائیکل وان سمیت کئی کرکٹرز نے کلب کی حمایت میں چلنے والی مہم میں حصہ لیا، اس پر 20 ہزار دستخط ہوچکے ہیں، اسٹوکس نے اس فیصلے کو مذاق قرار دیا۔

وان نے کہا کہ جب آپ ایک کرکٹ گراؤنڈ کے سامنے گھر بنائیں گے تو گیندوں کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |