بنگلا دیش لیگ فکسنگ کیسز کی پھر بازگشت سنائی دینے لگی
نئی فرنچائز سلہٹ اسٹرائیکرز نے پیشکش پر فوراً اینٹی کرپشن یونٹ کو چوکنا کردیا
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایک بار پھر فکسنگ کیسز کی بازگشت سنائی دینے لگی۔
بی پی ایل ماضی میں کرپشن اور فکسنگ کیسز کی وجہ سے کافی بدنام رہی ہے، اس بار خاص طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز، فرنچائزز اور بورڈ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کرپٹ سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی چوکنا رہیں۔
اب ایک بار پھر سٹہ مافیا کی جانب سے بنگلا دیش لیگ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، سلہٹ اسٹرائیکرز کو فکسنگ کی پیشکش کردی گئی، یہ ٹیم پہلی بار بی پی ایل کا حصہ بنی ہے، اسی کے ایک ڈائریکٹر کو فکسنگ کی پیشکش ہوئی جنھوں نے حکام کو رپورٹ کردی۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اگر کسی بھی پلیئر، ٹیم و بورڈ آفیشل کو فکسنگ کی پیشکش ہو تو فوری طور پر رپورٹ کرنا چاہیے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ پلیئر یا آفیشل کے خلاف بھی کارروائی ہوتی ہے۔
اسٹرائیکرز کی جانب سے رپورٹ کے بعد یہ معاملہ اب اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس چلا گیا جس نے بی پی ایل کی نگرانی مزید سخت کردی۔
سلہٹ اسٹرائیکرز کے مالک سرور چوہدری نے فکسنگ آفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ کرنا ہماری ذمہ داری تھی جو ہم نے پوری کردی، ہم ایسی چیزیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
یاد رہے کہ سلہٹ نے اپنے ابتدائی چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ اب تک ایونٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے، پاکستان کے عماد وسیم اور محمد عامر بھی اسی کا حصہ ہیں۔