شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کونسے نمبر پر ہیں

شاہ رُخ خان نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دے دیا گیا۔

'ورلڈ آف اسٹیٹکس' کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز کے ساتھ چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پہلے ایسے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Load Next Story