پرویز الہیٰ کی کامیابی اسمبلی قواعد اور آئین پر شبخون مارا گیا حمزہ شہباز
جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب
وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے، جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے، جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ، رات کے اندھیرے میں اسمبلی قواعد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کی کامیابی؛ نواز شریف اور مریم پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم
اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔