افغانستان کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر نوین الحق نے بگ بیش لیگ چھوڑ دی

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایونٹ کے میچز میں مزید شرکت سے انکار کردیا


Sports Reporter January 12, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایونٹ کے میچز میں مزید شرکت سے انکار کردیا (فوٹو: بی بی ایل)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نوین الحق نے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے انکار پر بگ بیش لیگ چھوڑی دی۔

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسز کی نمائندگی کرنے والے افغان فاسٹ بولر نوین الحق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لیگ کے میچز میں مزید شرکت نہ کی جائے جب تک کرکٹ آسٹریلیا ایسے بچگانہ فیصلے کو نہیں روکے گا۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ اور اب ون ڈے سیریز سے دستبرداری کیسے کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

قبل ازیں کرکٹ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بورڈ نے موقف اپنایا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں