قومی بچت اسکیموں اور سرٹیفیکٹ پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان
محکمہ قومی بچت نے بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔
محکمہ قومی بچت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے اور ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 24 پوائنس اضافے سے 12.60 فیصد کردیا گیا جب کہ تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 132 پوائنٹس اضافے سے 16.12 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 114 پوائنٹس اضافے سے 16 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 106 پوائنٹس اضافے سے 15.96 فیصد کردی گئی ہے۔