اورنگی ٹاؤن میں ڈیجیٹل اسکول کا افتتاح

جدید ترین اسکول میں آئی ٹی لیب سمیت دیگر تعلیمی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی،وفاقی وزیر آئی ٹی


دعا عباس January 12, 2023
فوٹوؔ: ایکسپریس

اورنگی ٹاؤن میں سندھ ایجوکیشن کمیشن اور ٹیلی کوم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ڈیجیٹل اسکول کا افتتاح کردیا گیا،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ جدید ترین اسکول میں آئی ٹی لیب سمیت دیگر تعلیمی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے ضلع غربی میں ڈیجیٹل اسکول کا افتتاح کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ آج خوشی کی بات ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول کا افتتاح کیا ہے،سوال تھا کہ پاکستان میں کس طرح آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے،پتا چلا کہ ٹیلی کوم پلس میں جانے کے بجائے مائنس میں جارہا ہے،لیکن ہماری سختی کے سبب آج یہ ملینز اور ملینز پلس میں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ 2023 میں رہ کر 2050 کا نظریہ رکھتا ہوں،ہماری خواہش ہے کہ اس جدید اسکول میں سی ایس کوڈنگ شروع کی جائے گی،جس کے ذریعے بچیاں سو ڈالر ،اسی ڈالر یا ڈیڑھ سو ڈالر میں کمائیں گی،اگلے پانچ سال میں میٹرک کے بعد انٹر اور انٹر کے بعد بی ایس لیول پر لے جایا جائے گا،اورنگی میں ورچوول یونیورسٹی بھی بنائی گئی ہے ،جس میں بی ایس لیول پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

امین الحق کا کہناتھا کہ خوش ہوں کے جدید آئی ٹی لیب بھی موجود ہے،جس میں لینڈ لائن سمیت وائیر لیس کنکٹیویٹی کی سہولت بھی موجود ہے ،42 بلین کی لاگت سے آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھا ہے،مستقبل گیمنگ اور انیمیشن کا ہے،آج انٹر نیشنل مارکیٹ میں پانچ بلین ڈالر ہے تو مستقبل میں 23 بلین ہوگا،ایک ارب کی لاگت سے این ای ڈی میں سینٹر آف ایکسیلینس گمینگ بھی فعال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کاکہنا تھا کہ اورنگی کے ہر گھر میں تعلیم موجود ہے،والدین بچے اور بچیوں کو تعلیم دلواتے ہیں،اورنگی میں سی ایس ایس کی کلاسز بھی شروع کریں گےاور مستقبل کے افسران اس ہی ادارے سے نکلیں گے،یہاں ہر شخص کے ہاتھ میں موبائیل موجود ہے ،گزشتہ دو ڈھائی سالوں میں65 بلین کی لاگت سے 70 منصوبے شروع کیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اندرون ملک یا فاٹا کے علاقوں میں کانکٹیویٹی کی مشکلات پیش آتی ہیں،ہم بلا تفریق اس کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں،براڈ بینڈ اور کنکٹیوی ٹی کے صورتحال بہتر ہے،31 دسمبر 2022 کا کہ اعداد و شمار کے مطابق کنیکٹیویٹی 12 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،سرجانی اورنگی اور بدین کے بچے ڈیڑھ یا ڈھائی لاکھ کا فون نہیں رکھتا،پاکستان میں موبائیل فون منیو فیکچرنگ کی کمپنی نہیں تھی،ماضی کی غلطی کے سبب ہم بی ایم ڈیلیو بنا رہے ہوتے ،آج 29 کمپیناں پاکستان میں کام کررہیں ہیں کیوں کہ موبائیل فون کے سبب افراد کما رہے ہیں،اس کے سبب ای بینکنگ ،ای اسکولنگ اور ای ایگریکلچر کر سکتے ہے ہیں۔

امین الحق کاکہنا تھا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کوم انڈسٹری کو مستقبل میں لے جانے کی کوشش ہے،60 فیصد آبادی نوجوانوں پر انحصار کرتی ہے،ملک میں مردم شماری ہوئی لیکن کراچی کو کم ۔گنا گیا،الیکشن آنے والے 2023 اگست میں ہی ہوگا،اس ہی سال ہوگا،کے فور کا منصوبہ واپڈا کے حوالے کردیا ہے،گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے مگر اورینج لائن کے منصوبے کو پانچ نمبر تک ختم نہین کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بڑی پیمانے پر ایم کیو ایم پاکستان میں شمہولیت حاصل کریں گے،آج سب متحد ہوں گے اور مرکز بھی ایک ہی ہوگا بہادر آباد،ملک کے ساتھ ہماری خواہش ہوگی کہ حلقہ بھی بہتر ہو،پانی ،انفراسٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیئے وفاقی حکومت سے 50 کڑوڑ کے رقم دی گئی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تیاری کے اعلانات ڈپٹی کنونیر ایم کیوایم کر چکے ہیں، ہمارے عام سے کارکنوں نے گزشتہ الیکشن میں حافظ نعیم اور علی زیدی کی ضمانت ضبط کرای ہے۔ ہم بھرپور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔جمہوریت میں بات چیت کا عمل کبھی نہیں رکتا۔ہمارا مطالبہ ابھی بھی ہے کہ حلقہ بندیاں ٹھیک طریقے سے کی جائیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بیلٹ پتنگ ہی نکلے گی۔منتظمین کے مطابق گزشتہ 25 سالوں سے یہ فاؤنڈیشن کام کررہا ہے،ماضی میں بھی ہم نے متعدد تعلیمی اداروں میں یہ تعلیمی سہولت فراہم کی ہے،مزید دو برانچز فعال کرنے کا ارادہ ہے،آج اورنگی ٹاؤن اور چند روز بعد حیدر آباد میں بھی ایک برانچ کا افتتاح کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |