اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سوئی ناردرن اور سدرن کے سسٹم پر نئی قیمت بالترتیب 14.31اور14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی،اوگرا


ویب ڈیسک January 12, 2023
فوٹو: فائل

اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.31 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے تاہم اس مرتبہ ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان بارہ روز کی تاخیر سے کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں