اقوام متحدہ کا لاپتہ افراد کے حوالے سے وفد کوئٹہ پہنچ گیا

وفد کے ارکان کوئٹہ میں سو ل سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ لاپتہ افرادکے لواحقین سے بھی ملیں گے۔

وفد کے ارکان کوئٹہ میں سو ل سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ لاپتہ افرادکے لواحقین سے بھی ملیں گے۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ کا لاپتہ افراد کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا وفد کوئٹہ پہنچ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق ورکنگ گروپ کے 4 رکنی وفد کی قیادت اولیور ڈی پروویلی کررہے ہیں۔ وفد کے ارکان کوئٹہ میں سو ل سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ لاپتہ افرادکے لواحقین سے بھی ملیں گے۔ اور ان سے لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کرینگے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کا چار رکنی وفد اتوار کو 10 روزہ دورے پر لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچا تھا۔ آئی این پی کے مطابق جمہوری وطن پارٹی اور بی این پی (مینگل) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی وفد کی کوئٹہ آمد پر انہیں جبری گمشدگیوں کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے کی تیاریاں کی ہیں ، طلال بگٹی نے وفد کوبگٹی ہاؤس مدعوکرنے کااعلان کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story