آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد نواز شریف کا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ


ویب ڈیسک January 12, 2023
(فوٹو : فائل)

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی ہے، فواد چوہدری

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنماوں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔

نواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری طور پر بلانے کی بھی تجویز دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |