کمرے میں گیس سلنڈر کا ’وال‘ کھول کر آگ لگانے والا نوجوان جھلس کر جاں بحق

متوفی 2 بچوں کا باپ اور نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھا، اہلخانہ کا پولیس کو بیان

—فائل فوٹو

نیو کراچی میں گھر کے اندر ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر کمال نسیم نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر الیون ڈی اتوار بازار کے قریب گھر کے اندر پیش آیا تھا جبکہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت 35 سالہ محمد اشرف کے نام سے کی گئی۔


انہوں ںے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو اہلخانہ نے بیان دیا کہ اشرف نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر طیش میں آکر گھر میں رکھا ہوا گیس سلنڈر کمرے میں لیجا کر اس کا وال کھول دیا اور گیس کمرے میں جمع ہونے پر اس نے ماچس جلائی تو آگ بھڑک گئی اور وہ جھلس کر دم توڑ گیا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی 2 بچوں کا باپ اور نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھا جبکہ کمرے میں آگ بھڑکنے سے اس میں موجود سامان کو بھی آگ لگ گئی تاہم اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس پر قابو پالیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
Load Next Story