’پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بتدریج بحالی خوش آئند ہے‘

ہم دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی کا اہتمام کرنے پر شکر گزار ہیں، چیف ایگزیکٹِیو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ


Sports Reporter January 12, 2023
(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بتدریج بحالی خوش آئند ہے۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے سبب غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان آنے میں کسی قسم کی عار محسوس نہیں کرنی چاہیئے۔

پی سی بی کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ڈیوڈ وائٹ نےدورہ پاکستان کے حوالےسے تاثرات اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی کی آرا سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی کا اہتمام کرنے اور بھرپور انداز میں مہمان داری کرنے پر شکر گزار ہیں۔پاکستان میں ہمیں سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات دیکھنے کو ملے ہیں۔پاکستان کا دورہ ہمارے لئے شاندار تجربہ ہے، ہمیں انگلینڈ جیسی شاندار سیکورٹی فراہم کی گئی۔



انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کےچار رکن ممالک کی ٹیموں کا پاکستان دورہ کرنامثبت تاثر ہے۔ہم نے پاکستان آنےسےقبل یہاں کا دورہ کرنے والی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا تھا۔ان کی جانب سےانتہائی مثبت ردعمل کےبعد ہم نے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات تسلی بخش اور قابل تحسین ہیں جبکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سےپاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی قابل ذکر ہے۔پاکستان نے بہترین انداز میں میزبانی کے فرائض انجام ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے۔امید ہے کہ عنقریب مستقبل میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان گہرےتعلقات ہیں جبکہ کرکٹ کے میدان میں ان تعلقات کو مزید تقویت دینے کےلیے نیوزی لینڈ ویمن اور انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں