سندھ کے دیگر اضلاع سے پولیس اہلکاروں کی کراچی اور حیدرآباد روانگی روک دی گئی

انتخابی عملہ، پولیس افسران اور ضلع انتظامیہ پریشانی سے دوچار ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2023
—فائل فوٹو

حکومت نے سندھ کے دیگر اضلاع سے پولیس اہلکاروں کی کراچی اور حیدرآباد روانگی روک دی گئی جس کے بعد دونوں بڑے شہروں میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق بے یقینی بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ انتخابی عملہ، پولیس افسران اور ضلع انتظامیہ پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد سکیورٹی کے لیے 63 ہزار اہلکار درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق میرپورخاص، سکھر ، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے پولیس اہلکار بلائےگئے ہیں۔ علاوہ ازیں کل صبح 11 بجے کابینہ اجلاس کے بعد پولیس اہلکاروں کی روانگی کے متعلق فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |