بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں صنم سعید
پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں، صنم سعید
پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو عام پاکستانیوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں۔ پاکستانی بھارت کے رہن سہن، کھانوں، لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔
صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اوردپیکا پڈوکون تک کی اداکاراؤں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔
صنم سعید کے مطابق کچھ سال قبل ایک بھارتی چینل کھلا تھا تو بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے۔ ان ڈراموں میں دکھائے جانے والی ہرچیز ان کے لیے حیران کن تھی تاہم بعد میں اس چینل کو بھی بند کردیا گیا۔ سیاسی کشیدگی کے باعث اب پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹوں کا ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔