عمران خان حملہ کیس ملزم کے بھائی اور بھانجے کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم

پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 13, 2023
پولیس نے نوید کے بھائی اور بھانجے کی گرفتاری ظاہرنہیں کی ہے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجےکو16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار ملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ کو دونوں مبینہ ملزمان کو 16جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں