پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے


January 13, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے (تصویر: اے ایف پی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیریز کا آخری ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ دلچسپ اور کانٹے دار ہونے کی توقع ہے، پاکستان کو ہوم کراوڈ اور مقامی کنڈیشنز کا فائدہ کے باوجود میچ میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔

توقع ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ دوسری اننگ کھیلنے والی ٹیم کو موسمی کنڈیشنز کے سبب دقت کا سامنا رہے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع

خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان دوسرے میچ کی طرح فیصلہ کن مقابلے کے لیے بھی اپنی ٹیم برقرار رکھے گا اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، فتح کی صورت میں پاکستان مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز اپنے نام کرے گا۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں 1-2 سے کامیابی پانے کے بعد نیدرلینڈ اور پھر ویسٹ انڈیز کو0-3 سے شکست دی تھی۔

دریں اثنا دوسرے ون ڈے میچ کے دوران تماشائیوں کے گراونڈ میں داخل ہونے کے دو واقعات کے بعد سیکوریٹی اداروں نے اپنے اقدامات پر نظرثانی کرلی، دوران میچ سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرتے ہوئے تماشائیوں پر بھر پور نظر رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں