بھارت 120 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ’جلیبی بابا‘ کو 14 سال قید

جعلی عامل خواتین کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کرتا، برہنہ ویڈیو بناتا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا


ویب ڈیسک January 13, 2023
بھارت میں جعلی عامل جلیبی بابا کے موبائل سے 120 خواتین کی برہنی ویڈیوز ملیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں 120 خواتین کو علاج کے بہانے بے ہوش کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنانے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں خود ساختہ عامل کو پہلی بار 2018 میں گرفتار کیا تھا۔ جلیبی بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے جعلی بابا کے موبائل سے 120 خواتین کی برہنہ ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

جلیبی بابا پر الزام تھا کہ وہ علاج کی غرض سے آنے والی خواتین کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کردیتا اور پھر برہنہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور ویڈیو بھی بنالیتا تھا۔

امر پوری المعروف جلیبی بابا بعد میں یہ ویڈیو دیکھا کر ان خواتین کو بلیک میل کرتا اور ڈرا دھمکا کر پیسے بھی اینٹھتا تھا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دو کیسز میں 7 اور 5 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جعلی عامل کو یہ سزائیں ایک ساتھ دی جائیں یعنی مجموعی طور پر 14 سال تک قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں