راولپنڈی میں آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی ڈاکو سوا 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ پر مسلح ڈاکو ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
کالر کے مطابق 02 موٹر سائیکل سوار رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ اسٹاف سے واردات کرکے فرار ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، حالات اور واقعات کی روشنی میں واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔