سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 50 ہزار 600 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کے اضافے سے 770 روپے اوردس گرام قیمت8.58 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔

چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کے اضافے سے 770 روپے اوردس گرام قیمت8.58 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1303 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا.


جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43ہزار 371 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کے اضافے سے 770 روپے اوردس گرام قیمت8.58 روپے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی۔
Load Next Story