چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک میں واپس آئیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں فواد چوہدری

پنجاب اسمبلی تحلیل مکمل ہوتے ہی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی جاے گی، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 13, 2023
(فائل : فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ملک میں واپس آئیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن سے کتنی دیر بھاگے گی، پنجاب اسمبلی تحلیل مکمل ہوتے ہی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی جاے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں الیکشن کرانے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا، پی ٹی آئی سندھ میں بھی تیار ہے، احتجاج میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، یہ صدر کا آئینی حق ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔