عمران خان نے 3 سال میں ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کتنے کروڑ خرچ کیے رپورٹ سامنے آگئی
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ہزار 579 اعشاریہ 8 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، تفصیلی رپورٹ
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر 3 سال میں 43 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہیں، 3 سال میں عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر 43 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچ آیا۔
عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلی رپورٹ کمانڈنگ آفیسر 6 ایوی ایشن اسکوارڈن نے سینیٹ میں پیش کی، ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات 2019 سے مارچ 2022 تک کی ہیں۔
ہیلی کاپٹر پر اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی گھنٹہ تخمینہ لگایا گیا جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ہزار 579 اعشاریہ 8 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق 2019 میں 497 سے زائد گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا اور ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 131 اعشاریہ 94 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا جب کہ 2020 میں 522 گھنٹے کی مد میں اخراجات 143 ملین روپے سے زائد آئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے 450 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں 123 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا جب کہ جنوری 2022 سے مارچ 2022 تک ہیلی کاپٹر 127 گھنٹے استعمال ہوا اور اخراجات کا تخمینہ 35 ملین روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔