صدرمملکت وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ذرائع

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع


ویب ڈیسک January 13, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے مابین مشاورت سے متعلق بتایا گیا کہ صدر مملکت وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر زیر غور ہے، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں