سعودی عرب کی مسلح افواج میں بھرتیوں کیلیے 225 خواتین کی تربیت مکمل

تربیت مکمل کرنے پر ایک تقریب بھی رکھی گئی


ویب ڈیسک January 13, 2023
سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کو بھی فوج میں بھرتی کیا جا رہا ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں پہلی بار مسلح افواج میں خواتین بھی شامل ہونے جارہی ہیں اور اس سلسلے میں 225 خواتین نے ٹریننگ مکمل کرلی۔

سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس فروری میں پہلی بار خواتین کو مسلح افواج میں شریک ہونے کا موقع دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ستمبر میں 225 خواتین افسران نے آرمڈ فورسز ویمن کیڈر ٹریننگ سینٹر میں گریجویشن مکمل کی تھی۔

خواتین افسران نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے کے لیے ڈپلومیٹک سیکیورٹی کے علاوہ حج اور عمرے کی سیکیورٹی کے اسپیشلائزیشن کورسز مکمل کرلیے اور اب فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

خواتین کی ٹریننگ اور گریجویشن کے مکمل ہونے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسّامی کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں خواتین افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے ہر ایک محاذ پر خواتین بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار تک کھڑی ہوں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ولی عہد محمد بن سلمان نے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیں جن میں خواتین کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں