سر کے بل کھڑے ہونے والا معمر ترین شخص

82 سالہ بروس آئیوز 20 برس سے سالگرہ کے موقع پر سر کے بل کھڑے ہو رہے ہیں

(تصویر: انٹرنیٹ)

کینیڈا کے 82 سالہ شخص نے سر کے بل کھڑے ہوکر کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بروس آئیوز 15 سال کی عمر سے جمناسٹکس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سر کے بل کھڑے ہونے کی روایت کا آغاز 20 سال قبل کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 60 کی دہائی میں تھے تو ان کے پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں لان میں موجود تھے، تب انہوں نے ان بچوں کو جمناسٹکس ک جانب راغب کرنے کے لئے یہ عمل کیا، تب سے سر کے بل کھڑے ہونے کی رِیت چلی آرہی ہے۔

بروس آئیوز نے گزشتہ برس 7 اگست کو ایک کوشش کرتے ہوئے 82 سال اور 43 دن کی عمر میں سر کے بل کھڑے ہوکر یہ کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔
Load Next Story