نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز امام الحق کا بیٹ خاموش رہا
کیویز کیخلاف رضوان نے میلہ لوٹ لیا، فخر بھی سنچری داغ کر دوسرے نمبر پر آگئے
نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز امام الحق کا بیٹ خاموش رہا۔
نوجوان اوپنر 2 میچزمیں موقع ملنے پر صرف 17 رنز بناسکے، جس میں 11 ان کی بہترین کاوش شمار ہوئی، تیسرے ون ڈے میں سر پر گیند لگنے کے بعد تبدیل کیے جانے والے حارث سہیل نے بھی 64 رنز جوڑے، آغا سلمان بھی 3 مواقع ملنے پرصرف83رنزنام کرسکے۔
نائب کپتان شان مسعود ابتدائی دو میچز میں باہر رہے لیکن تیسرے ون ڈے میں وہ صرف ایک رن بناسکے، محمد رضوان نے91 کی اوسط سے سب سے زیادہ 182 رنزنام کیے، انھوں نے 2 ففٹیز بنائیں، بہترین کاوش77 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر فخر زمان نے تیسرے ون ڈے میں سیریزکی اولین پاکستانی سنچری بناکرایوریجز میں دوسری پوزیشن سمیٹ لی، وہ 157 رنز بناکرنمایاں رہے،ان کی اوسط 52.33 رہی،101بہترین انفرادی اسکور رہا، قومی کپتان بابراعظم کا بیٹ بھی چل گیا، انھوں نے 149 رنز بنائے، 79 رنز بہترین اسکور رہا، اوسط 49.66 رہی،آغاسلمان نے 83 رنز 41.50 کی اوسط سے بنائے۔
حارث سہیل 21.33 کی اوسط سے محض 64 رنز بناسکے، محمد وسیم 17 اور محمد نواز 11 رنز نام جوڑسکے.بولنگ میں نسیم شاہ نے سب سے زیادہ 8 شکار کیے، محمد نواز 6 ، ڈیبیو بولر اسامہ میر 4 ، محمد وسیم 3 اور آغا سلمان 2 شکاروں کے ساتھ نمایاں رہے، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں بھی آئی۔