رندیپ ہودا گھڑسواری کے دوران بیہوش ہوکرگرگئے
گھوڑے سے گرنے کے باعث رندیپ ہودا کے گھٹنے اور ٹانگ پر زخم آئے
بالی وڈ کے اداکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہو کر گر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے ادکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے اور گھوڑے سے گر پڑے۔ رندیپ ہودا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رندیپ ہودا کے گھٹنے اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ رندیپ ہودا پروفیشنل گھڑ سوار ہیں اور ان کا ذاتی اصطبل بھی ہے۔
ڈاکٹروں نے رندیپ ہودا کو کچھ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ رندیپ ہودا نے اپنی نئی فلم کے لیے 22 کلو وزن کم کیا تھا اوراس بات کا امکان ہے کہ وزن میں کمی سے ان کے پٹھے کمزور ہوگئے ہوں۔ رندیپ ہودا گزشتہ برس سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوئے تھے اور ان کے گھٹنے کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔