عامرلیاقت نازیبا ویڈیو کیس دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
مقدمے کی مدعیہ عامر لیاقت کی بیٹی عدالت میں پیش ہوئیں
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کے الزام میں گرفتارعامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
مزید پڑھیں: عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
مقدمے کی مدعیہ عامر لیاقت کی بیٹی عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی لیاقت گبول نے موقف دیا کہ کیس کے اہم گواہ یاسر شامی کا بیان تک قلمبند نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے نے تاحال کیس کا حتمی چالان تک پیش نہیں کیا۔ ملزمہ کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسا کر جیل بھیجا گیا۔
مدعی کے وکیل ضیا اعوان نے موقف دیا کہ ملزمہ کو سزا دلانے کیلئے ہمارے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ یہ ایک مثالی کیس ہے ملزمہ کو ضمانت نہ دی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 18 جنوری کو سنایا جائے گا۔ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ شاہ کی خلاف عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔