لاپتہ افراد کیس ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے سندھ ہائیکورٹ

18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے، عدالت


کورٹ رپورٹر January 14, 2023
18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے، عدالت

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدم اطمینان کرتے ہوئے جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدالت نے عدم اطمینان کیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کچھ شہری اگر ازخود لاپتا ہوگئے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے۔ واضح کررہے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئی تو علاقہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔ حراستی مراکز اور ٹریول ہسٹری چیک کی جائے۔

عدالت نے شہری ولی خان، حبیب خان، نور اور دیگر کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں