بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر سندھ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

درخواست میں وزیراعلی سندھ، وزیر بلدیات اور وزیر اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

کورٹ رپورٹر January 14, 2023
درخواست میں وزیراعلی سندھ، وزیر بلدیات اور وزیر اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات موخر کرنے سے متعلق جماعت اسلامی نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں جماعت اسلامی رہنما منعم ظفر اور سیف الدین ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کو خط توہین عدالت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد؛ کراچی، حیدرآباد میں انتخابات کل ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، سندھ ہائیکورٹ 15 جنوری کو انتخابات کرانے کا حکم دے چکے۔ سندھ حکومت انتخابات نہ کروا کر توہین عدالت کی مرتکب ہوگی۔

درخواست میں وزیراعلی سندھ، وزیر بلدیات اور وزیر اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔