سندھ حکومت کل بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند ہوگئی

سندھ حکومت نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک January 14, 2023
سندھ حکومت نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کردی (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کل ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کل کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر راضی ہوگئی۔ سندھ حکومت نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

یہ پڑھیں: سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد؛ کراچی، حیدرآباد میں انتخابات کل ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی حکومت ہے اور آئین کے خلاف جاکر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن الیکشن کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرتصادم کا خدشہ ہے، وزیرداخلہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں