ایکسپریس نیوز کی خبر پرپاکستان کی پہلی خاتون رکشہ ڈرائیور کو گھر دینے کا وعدہ پورا

حکومت سندھ نے ساتھ ہی سرکاری نوکری بھی دے دی۔


عائشہ خان January 14, 2023
—فائل فوٹو

ایکسپریس نیوزکی خبر کے بعد سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون رکشہ ڈرائیور کوتحفے میں گھر دینے کا وعدہ پورا کردیا اور ساتھ ہی سرکاری نوکری بھی دے دی۔

تحفے میں شاہ فیصل کالونی میں دو کمروں والا 80 گز کا گھر دیا. وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے ایکسپریس نیوز کا شکریہ ادا کیا کہ اس خبر کو ہم تک پہچایا اور سندھ حکومت کی جانب سے ہم نے مستحق خاتون کی مدد کی۔

 

گھردیکھنے کے بعد بدحالی سے دوچارخاندان میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ علیشہ نے سندھ حکومت اورایکسپریس نیوزکا خصوصی طورپرشکریہ ادا کیاہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ نواب علی وسان نے علیشہ کے نئے مکان کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نیوز پر 6 ماہ پہلے خبر نشر ہوئی کہ رکشہ چلانے والی 17 سالہ علیشہ یتیم اور گھر کی واحد کفیل ہے چیئرمین بلاول بھٹو نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ علیشہ کو بینظیر ہاؤسنگ اسکیم میں مکان بناکر دیں سوا چار لاکھ کا 80 گز دو کمروں کا مکان تمام کاغذات کے ساتھ آج رکشہ ڈرائیور کے حوالے کردیا ہے

انہوں نے کہا پلاٹ لے لیا تھا لیکن مرمتی کام آج مکمل ہوگیا۔ علیشہ کو ان کے من پسند علاقے میں سندھ حکومت کی جانب سے دیا گیا ہےْ انہوں نے کہا تقریبآ 6 ہزار گھر سندھ میں بنائے ہیں اور علیشہ کو مکان کے ساتھ سندھ حکومت نوکری کا اعلان بھی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے علیشہ کے لیے جلد راشن کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت اس طرح کے مستحق لوگوں کے ہمیشہ ساتھ ہے سندھ حکومت کو جو بھی غریب عوام کی نشاندھی کرے گا ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر علیشہ کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کی وجہ سے میری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچی اور مجھے گھر مل گیا کرائے کے گھر کی وجہ سے شدید پریشان تھی بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بیروزگاری اور گھر کی کفالت کیلئے رکشہ کی کمائی نہ کافی تھی اب نوکری بھی مل جائے گی تو سکون کی زندگی بسر کرسکتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |