بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت محمد رضوان کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام
مسلسل 2 میچ ہارنے والی دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے ان کی دستیابی یقینی بنانے کےلیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد رضوان کی دستیابی یقینی بنانے کےلیے کومیلا وکٹورینز نے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا۔
کراچی میں نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کے فوری بعد وکٹ کیپر بیٹر بنگلہ دیش روانگی کےلیے ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔مسلسل 2 میچ ہارنے والی دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے ان کی دستیابی یقینی بنانے کےلیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا۔
ان کےجہاز نے صبح 10:20بجے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ہیلی کاپٹر نے انھیں 12:45پر چٹاگانگ میں ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم کے قریب واقع ویمن اسپورٹ کمپلیکس تک پہنچایا۔
اس قدر خصوصی اہتمام کے بعد میدان میں اترے تو کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھاپائے۔انھوں نے 18 رنز بنائے،ان کی ٹیم بھی ہار گئی، فورچون باریشال نے 12رنز سے زیر کیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹرز حسن علی، ابرار احمد اور خوشدل شاہ بھی کومیلا وکٹورینز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔