PESHAWAR:
سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مالکان پولیس کے سامنے پیش ہوگئے۔پولیس نے مزید تفتیش کے لئے فیکٹری مالکان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالکان نے کراچی سائٹ بی تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تفتیش میں مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی ہے اور انہوں نے کہا ہم چاہتےہیں ورکرز کوبھی انصاف ملےاورہمیں بھی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ثاقب سلطان کاکہنا ہے کہ تفتیش میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے، جلد آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہناہےکہ فیکٹری مالکان کےاکاؤنٹ میں50کروڑروپےہیں جس کومنجمد کرنے کےلئے اسٹیٹ بینک کودرخواست دے دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست دو روز قبل دی گئی تھی مگر اب تک کارروائی نہیں ہوسکی ہےجبکہ فیکٹری مالکان میں سےایک فیکٹری مالک آگ میں جھلس کر زخمی ہوا تھا جسے گرفتار کرنے کے لئے پولیس نجی اسپتال گئی تاہم اسپتال انتظامیہ نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔