مادروطن کیلیے قربانی دینے والے فوجی قوم کا فخر ہیں صدر مملکت

اے ایف آئی آرایم کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا، آرٹیفشل لمبس سینٹر کا افتتاح بھی کیا

راولپنڈی:صدر ممنون حسین آرمی چیف راحیل شریف کے ہمراہ فوجی اسپتال میں زخمی فوجیوں سے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

KARACHI:
صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کوتسلیم کرتی ہے اور مادروطن کی حفاظت کیلیے قربانی دینے والے جوان قوم کا فخرہیں۔


وہ ہفتہ کوراولپنڈی کے آرمڈفورسزانسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کے دورہ کے موقع پر گفتگوکررہے تھے جہاں انکااستقبال آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا، دورے کے دوران صدرکوجنگ اورمختلف فوجی آپریشنوں کے دوران زخمی ہونیوالے فوجیوں کی بحالی کیلئے سنٹرکے کردار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہوںنے آرٹیفشل لمبس اینڈاپلائنسزسنٹر کابھی افتتاح کیا۔

اس موقع پرصدرمملکت نے فوجی جوانوں کی ملک کی خاطر قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ قوم مسلح افواج کی کامیابیوں کااعتراف کرتی ہے اورمادروطن کی حفاظت کیلئے قربانی دینے والے جوان قوم کافخر ہیں، آفات سے متاثرہ افرادکی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،محدودوسائل کے باوجودادارہ بحالی میں سہولتوںمیں اضافہ کیاگیا،اب اس شعبے میں حکومت،فوج اورمعاشرے کوملکرکام کرناہوگا۔آن لائن کے مطابق صدر مملکت نے یادگار شہداء کے مزارپرپھولوں کی چادرچڑھا کر ان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی،انہوںنے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع میں عظیم الشان کرداراداکیاہے جسے پوری قوم تسلیم کرتی ہے۔
Load Next Story