الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 15, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

الیکشن کمیشن نے تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن نے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں