پاکستان میں ہمارے 4 مغوی محافظ رہا کردیے گئے ایران کی تصدیق
جلد انہیں وطن واپس لایا جائیگا ،ایک محافظ کی ہلاکت ہوئی،گورنر سیستان علی اوصاف ہاشمی
ایران نے پاکستان میں اپنے چار محافظوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد وہ وطن واپس پہنچ جائینگے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیستان کے گورنر جنرل علی اوصاف ہاشمی نے بتایا کہ پاکستان میں یرغمال بنائے جانیوالے ہمارے سرحدی محافظ رہائی کے بعد وہاں ایرانی حکام کے حوالے سے کئے جاچکے ہیں ، ایک محافظ کے ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ،دوسری جانب مغوی ایرانیوں کی پاکستانی سرزمین سے بازیابی کی ایف سی ترجمان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مغوی ایران کی سرزمین سے بازیاب ہوئے ہیں۔
ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغوی ایرانیوں کی رہائی ایرانی سرزمین پر ایرانی قبیلے شاہ بخش کے ثالث تاج محمد کے ذریعے ہوئی ،وہ اغواء سے بازیابی تک ایرانی سرزمین پر قید تھے، ایرانی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے متعدد بار سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔