حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

آئندہ 15 روز کے لیے پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک January 15, 2023
(فوٹو فائل)

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

یہ پڑھیں : ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ، آئل کمپنیز نے حکومت کو خط لکھ دیا

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں