طالبان کواپنا اورہمیں غیر سمجھا جارہا ہےاختر مینگل

وزیر اعظم نے یقین دلایا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں تبدیلیوں کا سال ہوگا ،سربراہ بی این پی

وزیر اعظم نے یقین دلایا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں تبدیلیوں کا سال ہوگا ،سربراہ بی این پی ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ طالبان کواپنا اورہمیں غیرسمجھا جارہا ہے۔


وہ حکومت اور ناراض بلوچوں کے درمیان مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے، سرکاری فورسزکے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی ہلاکتوں اور ان کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ان کی جماعت پارلیمنٹ کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اختر مینگل نے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دلایا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں تبدیلیوں کا سال ہوگا اور وہاں سیاسی طور پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
Load Next Story