کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا ایک ہی گھرانے کے چھ افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ان کے چاروں بچے شامل، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک مکان میں گیس لیکیج کے سبب دھماکے میں ایک ہی گھرانے کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مسلم ٹاؤن اتحاد کالونی میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی ادارے نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں گھر کے تمام افراد جاں بحق ہوئے جن میں میاں، بیوی اور ان کے چاروں بچے شامل ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔
دل سوز واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پریشر کی کمی اور لیکیج کے باعث ہونے والے حادثات پر گہری تشویش ہے، مجھے ان افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہوا۔