آسٹریلیا سے میچز کی منسوخی افغانستان کی پاکستان سے سیریز کھیلنے کی خواہش
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے تین میچز میں مقابلہ کریں گی
افغانستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ میچز کی منسوخی کے بعد پاکستان سے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔
افغان کرکٹر بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا، مثبت جواب پر مارچ میں تین ون ڈے میچز متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ دنوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ اور نیوزی لینڈ سیریز کے درمیان سیریز کھیلنے کے آپشن پر غور کررہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے تین میچز میں مقابلہ کریں گی۔