وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا منگل کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری منگل کے دن گورنر کو ارسال کردی جائے گی، محمود خان


ویب ڈیسک January 15, 2023
خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری منگل کے دن گورنر کو ارسال کردی جائے گی، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔

محمود خان نے ٹوئٹ کیا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی، گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں