ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ

صدر طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کا عندیہ دیا ہے


ویب ڈیسک January 15, 2023
اسرائیلی صدر کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، فوٹو: فائل

ترک صدر طیب اردوان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اس سے قبل ملک میں جون 2023 میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں انھوں نے عندیہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

ترک صدر نے 14 مئی کی تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سایست دان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عدنان میندرس ترکی کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950 کو فتح حاصل کی تھی۔

بعد ازاں فوج نے پھر بغاوت کی تھی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم عدنان میندرس کو 160 میں پھانسی دیدی تھی۔

 

ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی اسٹاپ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں