بھارتی اداکارہ نے بی جے پی رہنما کیخلاف پولیس مقدمہ درج کرادیا
اداکارہ نے چترا واگھ کی پولیس شکایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے 'مجرمانہ دھمکیوں' پر بی جے پی رہنما چترا واگھ کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے عرفی جاوید کی گرفتاری کیلئے کچھ روز قبل پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور الزام لگایا تھا کہ اداکارہ ممبئی کی سڑکوں پر عوام کے سامنے فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہے۔
اداکارہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے بی جے پی لیڈر کے خلاف عرفی جاوید کو دھمکیاں دینے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق چترا واگھ کی شکایت پر عرفی جاوید کو پولیس نے اسٹیشن بلا کر تفتیش بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ کی برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی
عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے چترا واگھ کی پولیس شکایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔