تبدیلی کےدعویداروں نے خیبرپختوخوا میں الیکشن ہارنے والے امیدوارکوترقیاتی فنڈزجاری کردیئے

صوبائی حکومت نے حلقہ پی کے68 پہاڑپور سے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدوار مرید کاظم شاہ کو3 کروڑروپے جاری کئے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے مبینہ طور پر ایک نشست بچانے کے لئے ناکام امیدوار کو نوازا۔ فوٹو: فائل

تبدیلی کادعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حلقہ پی کے68پہاڑپورسے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدوارمخدوم زادہ سیدمریدکاظم شاہ کونوازنے کے لئے خصوصی طورپر3 کروڑروپے کے فنڈزجاری کردیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت، مولانا برادران کی مخالفت، حلقے سے کامیاب ایم پی اے کے جعلی ڈگری کیس میں مبینہ نااہلی، ضمنی الیکشن کی صورت میں سیاسی ساکھ کوسہارا دینے اوران کی ممکنہ سیاسی حمایت کے لئے صوبائی حکومت نے مخدوم مریدکاظم شاہ کوتحصیل پہاڑپورکے مختلف علاقوںمیں 3 کروڑروپے کے خصوصی فنڈزجاری کردیئے۔
Load Next Story