باپ کے ہاتھوں سمندر میں پھینکے گئے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کاشف نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی


Staff Reporter January 15, 2023
—فائل فوٹو

منوڑہ میں سمندر سے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، دونوں بچوں کو ان کے باپ نے چند روز قبل ڈبویا تھا جبکہ خودکشی کی بھی کوشش کی تھی جسے موقع پر موجود افراد نے بچالیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منوڑا میں کاشف نامی شخص نے اپنے دو نوعمر بچوں کیڈرک اور کینرک کو سمندر میں پھینک دیا تھا جبکہ خود بھی سمندر میں چھلانگ لگائی لیکن موقع پر موجود افراد اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں بچوں کی لاشوں کی تلاش میں کئی روز سے ایدھی فائونڈیشن کے غوطہ خور آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔ اتوار کو دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں۔

کاشف عیسیٰ نگری کا رہائشی تھا جس نے اپنے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی، کاشف پولیس کی حراست میں ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں