پی ٹی آئی رہنما کا پرائزئیڈنگ افسرپرمبینہ تشدد ویڈیو بیان سامنے آگیا
چیئرمین نے اپنے بھائیوں اور دیگر کے ہمراہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، ڈاکٹر سمیع
سعید آباد یوسی 13 نیول کالونی وارڈ نمبر 1 کے پرائزائیڈنگ افسر ڈاکٹر سمیع کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اور دیگر پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ایجنٹ کے سامنے رزلٹ گنتی کر کے فائل کر چکے تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے نامزد چیئرمین کے امیدوار اور اس کے بھائیوں سمیت دیگر پی ٹی آئی والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی اور اغوا کر کے لیجا رہے تھے کہ کچھ فاصلے پر جا کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجھے ان سے چھڑایا۔
پرائزئیڈنگ افسر نے الزام عائد کیا کہ مجھے اسلحے کے بٹ سے مارا گیا، یہ میرے پاس آئے اور مجھ سے بیلٹ پیپر کی بک مانگی تو تاکہ اس پر ٹھپے لگا سکیں لیکن میں نے منع کر دیا جبکہ انہوں نے مجھے رشوت دینے کی بھی کوشش کی جسے ٹھکرا دیا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔